آج دنیا کی حالت ہمیں سکھاتی ہے کہ ایک (اتمنیربھر بھارت) "خود انحصار ہندوستان” ہی واحد راستہ ہے۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے اتمنیربھر بھارت ابھیان کے تحت پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فوڈ پروسیسنگ صنعت کے غیر منظم حصے میں موجودہ انفرادی مائیکرو انٹرپرائزز کی مسابقت کو بڑھانا اور اس شعبے کو باضابطہ بنانا ہے۔ اس اسکیم کو 2020-21 سے 2024-25 تک پانچ سال کی مدت میں نافذ کیا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 10,000 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا۔
اس اسکیم میں زرعی فوڈ پروسیسنگ جیسے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور پروڈیوسرز کوآپریٹوز جیسے گروپوں کو ان کی پوری ویلیو چین کے ساتھ سپورٹ کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ریاستی/یو ٹی حکومتوں کے اشتراک سے موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کی اپ گریڈیشن کے لئے مالی، تکنیکی اور کاروباری معاونت فراہم کرے گی۔